کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ایک مرتبہ پھر ملتوی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمشنر عبدالستار ایڈووکیٹ نے تمام بیلٹ پیپرز واپس اٹھا لئے، بیلٹ پیپرز پولنگ سٹیشنز سے باہر لے جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 ماہ سے متعدد بار کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ملتوی ہوئے، سندھ بار کونسل کی نگرانی میں آج کراچی بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کا انعقاد ہو رہا تھا، الیکشن کے انعقاد کیلئے چاروں ضلعوں کی عدالتوں میں 33 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے تھے اور الیکشن کمشنر کے فرائض رکن سندھ بار کونسل عبد الستار سر انجام دے رہے تھے۔

صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، خزانچی اور لائبریرین کی نشستوں پر مقابلہ ہونا تھا۔