’’گیلنٹائن ڈے‘‘ کیا اور کب منایا جاتا ہے؟

’’گیلنٹائن ڈے‘‘ کیا اور کب منایا جاتا ہے؟

دنیا بھر میں محبت کا عالمی دن ہر سال 14 فروری کو منایا جاتا ہے اور محبت کے فروغ کا یہ دن ایک بار پھر آن پہنچا ہے۔

اس دن لوگ اپنے پیاروں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تحائف دیتے ہیں اور کئی لوگ نئی زندگی کی شروعات کرتے ہیں، تاہم آپ جانتے ہیں کہ ویلنٹائن ڈے سے ملتا جلتا ایک گیلنٹائن ڈے بھی ہے اور یہ بھی ہر سال منایا جاتا ہے۔

گیلنٹائن ڈے کے نام سے دن بھی محبت کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، تاہم یہ دن صرف خواتین کیلئے مخصوص ہوتا ہے۔

خاص طور پر یہ دن یورپی اور مغربی ممالک میں ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل 13 فروری کو منایا جاتا ہے اور ان میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، اس دن خواتین اپنی سہیلیوں کے ساتھ اکٹھا ہوتی ہیں، پارٹی کرتی ہیں، سیر وتفریح کیلئے جاتی ہیں اور ایک دوسرے کو تحائف دیئے جاتے ہیں۔

کئی خواتین خصوصی تقریبات منعقد کر کے ڈی جے وغیرہ کا بھی انتظام کرتی ہیں، اس دن کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ خالصتاً خواتین کی محفل میں کسی مرد کو آنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیو جرسی کے علاقے فرنیکلن لیکس چیلا پیپاسیولی پچھلے تین برس سے اپنے گھر گیلنٹائن ڈے کے موقع پر تقریب کا اہتمام کرتی ہیں اور اس بار بھی تیاری کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پارٹی کیلئے عملے اور ڈی جے کی خدمات حاصل کی ہیں اور 45 دعوت نامے جاری کئے ہیں جن میں سے 34 کی جانب سے آمد کی تصدیق ہو چکی ہے اور وہ مہمانوں کیلئے تحفوں کی پیکنگ کر رہی ہیں، ان کے مطابق ’وہاں کسی مرد کو آنے اجازت نہیں ہوگی۔‘