کراچی: (دنیا نیوز) کورونا نے جہاں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر کیں وہیں کراچی میں اسپورٹس ارینا کی تعمیر کا کام بھی رک گیا، 2005 میں شروع ہونے والے نیشنل کوچنگ سینٹر میں باکسنگ جمنازیم کا کام پھر کھٹائی میں پڑ گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی میں باکسنگ ارینا کا کام پھر سے ٹھپ، اس بار وجہ کورونا وائرس بن گیا، 2005 میں شروع ہونے والا پروجیکٹ تین سال میں مکمل ہونا تھا مگر 15سال بعد بھی نہ بن سکا۔ یوں چار کروڑ روپے کے منصوبے کی لاگت 10 کروڑ سے زائد تک پہنچ گئی۔
پہلے پی ایس بی کی عدم دلچسپی اور اب کورونا آڑے آگیا، حالت تو یہ تھی کہ دسمبر 2019 تک کروڑوں روپے لگنے کے باوجود بھی عمارت کھنڈر کا منظر پیش کرتی تھی۔ تاہم اسکے بعد کچھ کام ضرور نظر آئے۔ این سی سی انتظامیہ نے دعوی کیا ہے کہ باکسنگ ارینا کا کام 95 فیصد مکمل ہو چکا
کورونا کے باعث مشکلات ہیں۔
عالمی سہولیات سے آرستہ اس پروجیکٹ میں انڈور گیمز بھی ہونگے جبکہ 2000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔