ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

Published On 27 January,2021 12:43 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہو گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے قومی ہاکی کیمپ میں موجود 30کھلاڑیوں کو کورونا کی صورتحال کے باعث تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، رواں سال مارچ کی بجائے اکتوبر تک ملتوی ہونے والی ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کی نگرانی ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کریں گے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ دس دس کھلاڑیوں کے گروپس تشکیل دینے سے کھلاڑیوں کو انفرادی کارکردگی بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔
 

Advertisement