اولمپکس کو کبھی پہلی ترجیح نہیں رکھا: جاپانی وزیراعظم

Published On 10 May,2021 09:13 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس سے متعلق جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیڈے سوگا نے کہا ہے کہ میں نے اولمپکس کو کبھی پہلی ترجیح نہیں رکھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میری پہلی ترجیح جاپانیوں کی زندگی اور صحت ہے۔ ہمیں سب سے پہلے کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ملک بھر میں 60 فیصد سے زائد عوام اولمپکس کو ملتوی کرنے کی حامی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں رواں ماہ کے آخر تک ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے، کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے حکومت نبرد آزما ہے۔
 

Advertisement