ٹوکیو اولمپکس: چینی کھلاڑیوں نے ناقص انتظامات کی شکایت کردی

Published On 12 July,2021 06:32 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) اولمپکس میں حصہ لینے کیلئے ٹوکیو پہنچی چینی کھلاڑیوں کی ٹیم نے ہوٹل میں ناقص حفاظتی انتظامات شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس کا نوٹس نہ لیا گیا تو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے خطرات کو بڑھہ جائیں گے۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کو تقریباً دو ہفتے رہ گئے ہیں لیکن کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے پورے شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ عالمی وبا کے پیش نظر پہلے ہی تمام تماشائیوں کے لئے کھیلوں کے مقابلے دیکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبریں ہیں کہ چین کی سوئمنگ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جاپانی حکام سے ناکافی انتظامات کی شکایت کی ہے۔

چینی ٹیم کے سربراہ ژانگ شیاڈونگ کا سرکاری میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جس ہوٹل میں ہمیں ٹھہرایا گیا ہے وہاں دیگر سیاح بھی موجود ہیں۔ ان کیساتھ میل جول سے کورونا پھیلنے کا خطرہ ہے۔ ہم نے صورتحال سے اولمپکس منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اولمپکس سے دو ہفتے قبل ٹوکیو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل جاپانی وزیراعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایمرجنسی آئندہ ماہ 22 اگست تک جاری رہے گی۔ کورونا کی وجہ سے تاخیر کے شکار اولمپکس کا آغاز 23 جولائی کو ہونا ہے۔

جاپانی وزیراعظم یوشی ہائیڈ سوگا نے کہا تھا کہ نظام صحت پر کم دباؤ اور ویکسی نیشن کی صورت میں اس پابندی کے جلد خاتمے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کی وجہ سے ٹوکیو میں ہنگامی حالت کا نفاذ گزشتہ ماہ 20 جون کو ختم کر دیا گیا تھا۔

جب سے یہ وبا جاپان میں آئی ہے، اس وقت سے لے کر آج تک یہ چوتھی مرتبہ ہے جب ٹوکیو کے باسیوں کو کورونا ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی صدر تھامس بیخ ہنگامی صورتحال کے اعلان کے کچھ دیر بعد ہی جمعرات کو ٹوکیو پہنچے ہیں۔ امکان کیا جا رہا ہے کہ انھیں تین دن تک قرنطینہ میں دکھا جائے گا۔
 

Advertisement