لیونل میسی کا پی ایس جی سے دو سالہ معاہدہ، پہلا دن یادگار

Published On 10 August,2021 06:15 pm

پیرس: (دنیا نیوز) سپر سٹار لیونل میسی کا پرانے ساتھی نیمار کی کلب پی ایس جی میں پہلا دن بھی یادگار بن گیا۔ کھلاڑیوں آفیشلز اور پرستاروں نے شاندار استقبال کیا۔

لیونل میسی میڈیکل چیک اپ میں سپر فٹ قرار پائے۔ پہلی بار 30 نمبر کی شرٹ زیب تن کرکے ٹریننگ سیشن میں بھی اِن ایکشن ہوئے۔

چونتیس سالہ لیونل میسی دلکش ایکشن دکھائے۔ فرنچ کلب میں آمد کو یادگار قرار دیتے ہوئے میسی نے کہا کہ پرانے دوست نیمار کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شاندار ہوگا۔

سپینش کلب بارسلونا کو اکیس سال بعد خیرباد کہنے والے لیونل میسی نے انہی بہترین پرفارمنسز اور کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

 

 

Advertisement