عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کیساتھ 20 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ طے

Published On 27 August,2021 09:31 pm

مانچسٹر: (ویب ڈیسک) فٹبال کے ممتاز کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ وہ عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کیساتھ دوبارہ 20 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 36 سالہ فٹبالر رونالڈو کیساتھ ہونے والا یہ معاہدہ ذاتی شرائط، میڈیکل اور ویزا سے مشروط ہوگا۔ خیال رہے کہ رونالڈو نے 2009ء میں ریال میڈرڈ چھوڑنے سے قبل 292 میچ کھیل کر 118 گولز اپنے نام کئے تھے۔

کلب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم دنیا کے عظیم کھلاڑی کو خوش آمدید کہنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سپرسٹار کرسٹیانو رونالڈو اٹلی کے کلب یونٹس سے جلد معاہدہ ختم کرنے والے ہیں۔

یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ رونالڈو یونٹس کو چھوڑ کر انگلش کلب مانچسٹر سٹی جوائن کر رہے ہیں۔

اس سے قبل رونالڈو نے 2018ء میں ریل میڈرڈ کو چھوڑ کر یونٹس میں شمولیت اختیار کی تھی۔ معروف صحافی فیبریزیو رومانو نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ رونالڈو نے یونٹس چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

Advertisement