گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں نے 50 سے 130 کلو گرام تک وزن اٹھایا۔ خواتین ویٹ لفٹرز نے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
گوجرانوالہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ویٹ لفٹنگ کے مقابلے ہوئے جس میں ضلع بھر کے تیس کلبوں کے کھلاڑیوں نے 50 کلو گرام سے 130 کلو گرام تک وزن اٹھا نے کا مظاہرہ کیا، ویٹ لفٹنگ کے ان مقابلوں میں صنف نازک نے بھی وزن اٹھا کر طاقت کا مظاہرہ کیا۔
ویٹ لفٹنگ کے ان مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں نے خوب تیاری کر رکھی تھی، کھلاڑی ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لیے زائد وزن اٹھاتے رہے اور شائقین سے داد بھی وصول کرتے رہے۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ویٹ لفٹر اولپمئین طلحہ طالب تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔