معروف بھارتی فٹبال کمنٹیٹر طویل علالت کے باعث چل بسے

Published On 18 November,2021 11:14 pm

نئی دہلی:(ویب ڈیسک)تجربہ کارمعروف بھارتی فٹ بال کمنٹیٹر نووی کپاڈیا طویل علالت کے بعد چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی فٹ بال پر ایک اتھارٹی سمجھے جانے والے تجربہ کار کمنٹیٹر اور دہلی یونیورسٹی کے سابق پروفیسر نووی کپاڈیہ طویل علالت کے بعد 67سال کی عمر میں چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق کپاڈیہ کی بہن کی موت کے بعد ان کے خاندان کا کوئی فرد زندہ نہیں رہا۔ نرم گفتار کپاڈیہ نے نو فیفا ورلڈ کپ میں بطور کمنٹیٹر فرائض انجام دیئے جبکہ پچھلے مہینے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔

فٹ بال کے نامور ماہر اور مصنف موٹر نیورون کی بیماری میں مبتلا تھے، یہ ایک غیر معمولی بیماری ہے جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی اور دماغ کے اعصاب وقت کے ساتھ ساتھ کام کرنے سے محروم ہوجاتے ہیں۔

نووی کپاڈیہ کئی دہائیوں سے کمنٹری سے منسلک تھے اور یہ صرف فٹ بال تک محدود نہیں رہا بلکہ وہ اولمپکس، ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز اور دیگر متعدد سپورٹس ایونٹس کا حصہ رہ چکے ہیں۔
 

Advertisement