لندن میراتھن دوڑ: 4 بار کے چیمپئن محمد فرح کو شکست کا سامنا

Published On 02 May,2022 10:54 pm

لندن:(دنیا نیوز) میراتھن دوڑ میں چار بار کے چیمپئن محمد فرح کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

لندن میں ہونے والی میراتھن دوڑ میں اولمپک چیمپئن بننے اور بڑے بڑے میدان مارنے والے محمد فرح کو اپنی سر زمین پر شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑ گئی۔

دس ہزار میٹر کا ٹائٹل اسکاٹش رنر ایلس کروس نے جیت لیا، شائقین کی جانب سے خوب جوش و جذبے کا اظہار کیا گیا۔
 

Advertisement