لاہور: (دنیا نیوز) جنوبی ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم سات مئی کو مالدیپ روانہ ہو گی۔
چیمپئن شپ میں سات ممالک کے مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہونگے، قومی کھلاڑی امم خواجہ، پرنیا خان، شاہ خان، خواجہ حسیب الرحمان، حائقہ حسن اور کلثوم خان انڈر 19 میں شرکت کریں گے۔
محمد احمد، عباس امجد، حور فواد اور بسمہ فریال انڈر 15 مقابلوں میں حصہ لیں گے۔