لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستانی نوجوان نے کاغذی جہاز (پیپر پلین) کی عالمی چیمپئن شپ جیت کر پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ آسٹریلیا کے شہر سالز برگ میں منعقد ہوا جس میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی، مقابلے میں کاغذی جہاز بنانے اور اڑانے والے خواہشمند افراد نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا جبکہ شرکاء نے اے فور سائز کے مخصوص لال رنگ کے پیپر سے جہاز بنایا۔
Pakistani Rana Muhammad Usman Saeed and Serbian Lazar Krstic were named winners at the paper plane world championship, held at Red Bull s Hangar-7 in Salzburg pic.twitter.com/BsYf408YM0
— Reuters (@Reuters) May 16, 2022
مقابلے تین مختلف کیٹیگریز میں منعقد کیے گئے تھے جن میں فاصلہ، ایئر ٹائم اور فضائی کرتب کی کیٹیگریز شامل تھیں جبکہ پاکستانی نوجوان نے فاصلے والی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
پاکستان کے نوجوان طالب علم رانا محمد عثمان سعید نے کاغذی جہاز کی عالمی چیمپئن شپ اپنے نام کی۔