مارشل آرٹسٹ غلام عباس قصوریہ نے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا

Published On 27 May,2022 05:49 pm

ڈی آئی خان:(دنیا نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹسٹ غلام عباس قصوریہ نے گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق غلام عباس نے اٹلی کے کرسچن صبا کا موسٹ سائیڈ ٹو سائیڈ ہوپس کا ریکارڈ توڑ دیا، کرسچن صبا نے تیس سیکنڈ میں 103 سائیڈ ٹو سائیڈ ہوپس کئے تھے۔

غلام عباس نے تیس سیکنڈ میں 107 سائیڈ ٹو سائیڈ ہوپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا، وہ 50 گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے عرفان محسود کلب کے پانچ بچوں نے بھی گنیز ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔
 

Advertisement