لاہور: ( ویب ڈیسک ) قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں شراب کے بعد خواتین کے چست اور چھوٹے لباس پہننے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے دوران شائقین کو مرضی کے کپڑے پہننے کی اجازت ہے لیکن میوزیم، سٹیڈیم اور سرکاری عمارتوں میں جانے والی خواتین شائقین کو اپنے کندھوں اور گھٹنوں کو ڈھانپنا ہوگا۔
قطر کے سخت قوانین کے باعث یورپی اور دیگر ٹھنڈے ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بہت احتیاط برتنی ہو گی کیونکہ شائقین کو عوامی مقامات پر محبت کا اظہار یا جسم کی نمائش کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اور انہیں گرفتاری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
ورلڈکپ کے دوران خواتین پر چست ٹائٹس پہننے اور کھلے عام محبت کے اظہار پر پابندی ہوگی، یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ اگر شائقین زیادہ گرمی کی وجہ سے اپنے شرٹس اتارتے ہیں تو انہیں سٹیڈیم میں نصب خصوصی کیمروں سے دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈکپ میں 32 ممالک حصہ لے رہے ہیں لہٰذا قوی امکان ہے ور لڈکپ میں شائقین کی تعداد بھی حیران کن ہوگی۔