آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا

Published On 18 March,2023 01:52 am

اسلام آباد : ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14،بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، ایونٹ کے فائنل مقابلے 19 مارچ منعقد ہوں گے۔