لاہور : ( ویب ڈیسک ) فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شوٹر محسن نواز نے انٹرنیشنل ایف کلاس شوٹنگ کی دنیا میں اہم اعزاز حاصل کر لیا۔
محسن نواز بین الاقوامی میچوں میں 400 شاٹس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی شوٹر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز دو بین الاقوامی مقابلوں مونٹانا کے راکی ماؤنٹین اور این آر اے یو ایس نیشنلز میں حصہ لے کر حاصل کیا۔
پاکستانی شوٹر نے ہوم گراؤنڈ پر 25 تمغے جیتے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کئی بار اپنے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔
محسن کا کہنا تھا کہ ان کا مقصد پاکستان میں خاص طور پر ایف کلاس لانگ رینج شوٹنگ کے شعبے میں ٹیلنٹ کو دریافت کرنا ، پروان چڑھانا اور طلباء کو بین الاقوامی چیمپئن شپ میں حصہ لینے کی تربیت دینا ہے۔