34ویں نیشنل گیمزکے دوسرے مرحلے کا آغاز

Published On 22 May,2023 09:36 am

کوئٹہ: (دنیانیوز) 34ویں نیشنل گیمزکادوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نیشنل گیمز کباضابطہ افتتاح کردیا ۔

اس حوالے سے کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، نیشنل گیمز میں متعدد کھیلوں کے مقابلے مکمل ہوچکے ہیں تاہم گیمز کی باضابطہ افتتاحی تقریب آج ہوگی جس میں تمام کھیلوں کے کھلاڑی وزیراعظم کو ایوب سٹیڈیم میں سلامی دیں گے ۔

34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان فوج کی بالادستی برقرار ہے، آرمی کے ایتھلیٹس نے ایونٹ میں 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کر کے پہلا مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے ، آرمی کے ایتھلیٹس نے 33 سلور اور 22 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :34ویں نیشنل گیمز میں پاک فوج کی بالادستی برقرار، 105 میڈلز جیت لیے

نیشنل گیمز میں واپڈا میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس نے اب تک 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ نیوی کے کھلاڑیوں نے اب تک 21 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔

پنجاب نے 3 سلور اور 10 برانز جب کہ بلوچستان نے تین سلور 7 برانز میڈل جیتے جبکہ سندھ کے حصے میں اب تک ایک سلور میڈل اور آٹھ برانز میڈل آئے ہیں۔