کوئٹہ: (دنیانیوز) 34ویں نیشنل گیمزکادوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگیا ، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے نیشنل گیمز کا باضابطہ افتتاح کردیا ۔
کوئٹہ کے ایوب سٹیڈیم میں ہونیوالی 34 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے سٹیڈیم میں موجود کھلاڑی اور شائقین خوب محضوظ ہوئے۔
34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان فوج کی بالادستی برقرار ہے، آرمی کے ایتھلیٹس نے ایونٹ میں 50 گولڈ میڈلز سمیت 105 میڈلز حاصل کر کے پہلا مرحلہ اپنے نام کر لیا ہے ، آرمی کے ایتھلیٹس نے 33 سلور اور 22 برانز میڈلز بھی حاصل کئے ہیں۔
نیشنل گیمز میں واپڈا میڈلز ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جس نے اب تک 25 گولڈ، 18 سلور اور 20 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ نیوی کے کھلاڑیوں نے اب تک 21 گولڈ میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔
پنجاب نے 3 سلور اور 10 برانز جب کہ بلوچستان نے تین سلور 7 برانز میڈل جیتے جبکہ سندھ کے حصے میں اب تک ایک سلور میڈل اور آٹھ برانز میڈل آئے ہیں۔