لاہور : ( ویب ڈیسک ) ماریشس میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی فٹ بال ٹیم 8 جون سے ماریشس کا دورہ کرے گی ۔
ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی فٹ بالرز کا تربیتی کیمپ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا جس کے دوران ایک بہترین ماحول میں کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر چیلنجز کیلئے تیار کیا جائے گا۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف ) کے ترجمان کے مطابق ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 11جون کو ماریشس کے خلاف کھیلے گی جبکہ 14 جون کو کینیا اور 17 جون کو جبوتی کے خلاف مقابلہ ہوگا۔
ترجمان نے مزیدبتایا کہ اس ٹورنامنٹ سے پاکستانی فٹ بالرز کو انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے اور ساف کپ کیلئے مضبوط سکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔