نیویارک : (ویب ڈیسک ) سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورروسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔
جمعرات کو کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار ،دفاعی چیمپئن اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن حریف کھلاڑی الیگزینڈر زویروف کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6، 2-6 اور 4-6 سے شکست دے کر اپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کارلوس الکاراز نے ڈھائی گھنٹے سے بھی کم وقت میں حریف جرمن کھلاڑی کو شکست دیدی ۔
میگا ایونٹ کے چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میچ میں روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف نے بھی کامیابی حاصل کرلی، انہوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی آندرے روبلوف کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6، 3-6 اور 4-6 سے مات دی۔
میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں سپین کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اوردفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز کا مقابلہ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف سے ہوگا۔
The top two players in the win column this year will clash for a spot in the final! pic.twitter.com/VwaKT4Whvd
— US Open Tennis (@usopen) September 7, 2023
روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اور جرمن ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویروف مینز سنگلز کوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔