پُرکشش آفر، برازیلین کوچ کا پاکستان والی بال ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ

Published On 01 April,2024 02:21 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز) پرکشش پیشکش آنے کے بعد برازیلین کوچ نے پاکستان والی بال ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان والی بال ٹیم آئندہ ماہ برازیلین کوچ کی خدمات سے محروم ہو جائےگی ، پرکشش پیشکش پر پاکستان والی بال ٹیم کے کوچ ایسانے رمیرس کورین ٹیم کی کوچنگ کرینگے۔

ایشین گیمز میں پاکستان سے شکست پر کوریا نے برازیلین کوچ کی خدمات لی ہیں ، کوریا کیخلاف جیت پر ایسان رمیرس کے رونے کی ویڈیو واٸرل ہوٸی تھی۔

پاکستان برازیلین کوچ کوماہانہ چار ہزارڈالرز ادا کر رہا تھا ، کورین حکومت نے کوچ کو 8 ہزار ڈالرزتنخواہ کیساتھ اہل خانہ کیلئے پرکشش مراعات دے دی ہیں۔

چیئرمین  پاکستان والی بال فیڈریشن چودھری یعقوب برازیلین کوچ کی خدمات محروم ہونے پر پریشان ہیں . 

ان کاکہنا ہے کہ ہمارے وسائل محدود ہیں، کورین حکومت جیسا پیکج نہیں دے سکتے، پاکستان ایک سال میں ایشیا میں پانچویں پوزیشن پر آگیا ہے، نئے  کوچ کیلئے  ہم مختلف آپشنز پر کام کر رہے ہیں۔