پیرس: (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپکس 2024 میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈز سے کم رہی ، چار کھلاڑی 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔
اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈز سے کم ٹائمنگ کے باوجود کوئی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔
ساؤتھ افریقہ کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈز، جاپان کے عبدالحکم براؤن 9.96 سیکنڈز، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے محروم ہوگئے۔
دوسری جانب کیریبین جزائر کے ملک سینٹ لوشیا کی جولین ایلفرڈ پیرس اولمپکس میں خواتین کی 100 میٹر دوڑ جیت کر دنیا کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ بن گئیں۔
جولین ایلفرڈ نے 100 میٹر دوڑ کا فاصلہ دس اعشاریہ سات دو سیکنڈز میں طےکیا، امریکا کی شاکیری نے سلور اور میلیسا جیفرسن نے برانز میڈل جیتا۔