سنسناٹی اوپن : ٹینس سٹارکوکوگف کا ویمنزسنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں سفر تمام

Published On 16 August,2024 12:38 pm

اوہائیو : (ویب ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار، امریکا کی دفاعی چیمپئن، عالمی نمبر ٹو اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

سال کے چوتھے گرینڈ سلام یو ایس اوپن سے قبل وارم اپ ٹورنامنٹ کے ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں قازقستان کی 29 سالہ یولیا انٹونونا پوٹینسیوا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے اپنی حریف امریکا کی دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کو 4-6، 6-2 اور 4- 6سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔


 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے