لاہور: (دنیا نیوز) اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کرلیا، ایتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔
سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز معاملے کی سماعت کرے گا، وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لے کر پاکستان سپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی عائد کی تھی، کوچ سلمان بٹ نے الزامات کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔



