کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے سلسلے میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے ضلع کوہلو میں شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) تھے، فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف علاقوں کی ٹیموں نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ حصہ لیا جبکہ نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور جذبہ قابلِ دید رہا۔
مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور نوجوانوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صحت مند سرگرمیاں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ انہیں مثبت راستہ بھی فراہم کرتی ہیں۔
مقامی عمائدین نے ٹورنامنٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کی سرگرمیاں عوام اور فورسز کے درمیان اعتماد اور تعاون کو مضبوط بناتی ہیں اور کھیلوں کی سرگرمیاں علاقائی ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں مثبت رجحان کے فروغ کا باعث ہیں۔



