نیشنل گیمز: آرمی 48 میڈل کیساتھ سرفہرست، کائنات ابراہیم کم عمر ایتھلیٹ

Published On 09 December,2025 09:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے 48 گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری مزید مستحکم کرلی۔

واپڈا 14 گولڈ میڈلز کے ساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی 7 گولڈ میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے، سندھ کی 9 سالہ کائنات ابراہیم 10 ہزار میٹر میں کانسی کا تمغہ جیت کر کم عمر ایتھلیٹ بن گئیں۔

گیمز کے مردوں کے فٹ بال مقابلوں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی اور پاکستان ائیر فورس کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے 10 دسمبر کو جبکہ فائنل 12 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

گیمز میں واپڈا کے سمیع اللہ اور واپڈا ہی کی فائقہ ریاض نیشنل گیمز میں 100 میٹرز دوڑ جیت کر پاکستان کے تیز ترین مرد و خاتون ایتھلیٹ بن گئے ہیں، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ میں 11 گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔