کراچی :(دنیا نیوز) قومی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنجاب کے ایم فرحان کوشکست دیکر برجیس خان نے جیت لیا۔
چیمپئن شپ کا فائنل جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہواا، پی بی ایس اے کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق فائنل میں برجیس اور فرحان میں کانٹے کا مقابلہ ہوا جہاں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔
برجیس کی جیت کا سکور 45-62، 66-32، 36-65، 68-25، 40-65، 50-69 اور 10-63 رہا۔
قبل ازیں سیمی فائنل میں ایم فرحان نے جہاں زیب جہانگیر کو 2-4 اور برجیس خان نے شاہ زیب رفیق کو زیر کیا۔
علاوہ ازیں تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی عبدالقادر میمن صدر پی بی ایس اے نے کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات تقسیم کیے۔



