آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

آئی سی سی کا ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کے 4 نام شامل ہیں، پاکستان سے وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے۔

اس کے علاوہ دیگر میں روی شاستری، ناصر حسین، این سمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ شامل ہیں جبکہ نیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔

جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو گا اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔