خلاصہ
- چنئی: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو5 وکٹوں سے شکست دیدی۔
چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا۔
نیوزی لینڈ نے 183 رنز کا ہدف نے 5 وکٹوں پر حاصل کر لیا جبکہ ٹم سیفرٹ 65 رنز بناکر نمایاں رہے، گلین فلپس نے 42 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے، گلبدین نبی 63، صدیق اللہ اٹل 29، رحمان اللہ گلریز 27 اور درویش رسولی 20 رنز بنا کر پویلین لوٹے، عظمت اللہ عمرز۔14رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نبی 10 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 2، لوکی فرگوسن، جیمز نیشم، مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج مزید دو اور میچ بھی کھیلے جائیں گے، انگلینڈ کا نیپال جبکہ سکاٹ لینڈ کا اٹلی سے مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے،ایونٹ کے پہلے روز3 میچز ہوئے، پاکستان ٹیم نے گروپ اے میں اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلا جس میں پاکستان کو فتح ہوئی، بھارت نے امریکا جبکہ ویسٹ انڈیز نے سکاٹ لینڈ کو شکست دی۔