ٹی 20 ورلڈ کپ: سکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

ٹی 20 ورلڈ کپ: سکاٹ لینڈ نے اٹلی کو 73 رنز سے شکست دے دی

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ میں اٹلی نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے، سفیان شریف کی جگہ بریڈ ویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

سکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے، جارج منسی نے 84، برینڈن میک مولن نے 41 اور مائیکل جونز نے 37 رنز سکور کئے۔

اٹلی کی جانب سے علی حسن، گرینٹ سٹیورٹ، تھامس ڈریکا اور جے جے سموتھس نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم 134 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، اٹلی کے بین میناٹی 52 اور ہیری میناٹی37 رنز بنا کر نمایاں رہے، سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لیسک نے 4 اور مارک واٹ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ میں آج دوسرا میچ عمان اور زمبابوے کے درمیان 2:30 بجے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں کینیڈا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شام 6:30 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔