خلاصہ
- دہلی: (ویب ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نمیبیا نے مقررہ 20 اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے، جان نکول لافٹی ایٹون 42، جان فرائیلنک 30، جے جے اسمٹ 22 اور کپتان جرہارڈ ایراسمس 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک اور باس ڈی لیڈ نے 2،2 جبکہ فریڈ کلاسن اور آریان دت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیدرلینڈز کی ٹیم نے مطلوبہ 157 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بس ڈی لیڈ نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کولن ایکرمین نے 32 رنز بنائے۔
نمیبیا کی طرف سے برنرڈ شارلٹ، روبین اور جان نکلول نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے کپتان کا کہنا تھا کہ صبح پچ پر اوس کی وجہ سے تھوڑی سیم مل سکتی ہے جس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جبکہ نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنا چاہتے تھے لیکن کوشش کریں گے کہ اچھا مجموعہ ترتیب دیں۔