ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے ہرا دیا

ٹی 20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے اٹلی کو 42 رنز سے ہرا دیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جا رہے میچ میں اٹلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے، شائی ہوپ 75 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، روسٹن چیس نے 24 ، شرفین ردر فورڈ نے 24 اور میتھیو فورڈ نے 16 رنز بنائے، اروومین پاول اور جیسن ہولڈر نے 9-9 رنز بنائے، جبکہ برینڈن کنگ ایک رن بنا پائے۔

اٹلی کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز ہی بنا سکی، اٹلی کی جانب سے بین مانیٹی 26 اور جے جے سمٹس 24 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ انتھونی موسکا نے 19 اور گرانٹ سٹیورٹ نے 12 رنز بنائے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اٹلی کے کپتان ہیری مانینتی کا کہنا تھا کہ ابتداء میں وکٹ کا فائدہ اٹھا کر جلد وکٹیں حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، ویسٹ انڈیز مضبوط ٹیم ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف میچ سے کافی اعتماد ملا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ نے کہا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پلان کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔

آج ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا اور زمبابوے ڈھائی بجے مدمقابل ہوں گے، افغانستان اور کینیڈا کا میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔