کھیل
خلاصہ
- کولمبو:(دنیا نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپرایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
سری لنکا کے شہر کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد مسلسل ہونے والی بارش کے باعث میچ شروع نہ ہو سکا، اِس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
بارش کے بعد میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک،ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
یاد رہے پاکستانی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں اپنا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔