خلاصہ
- پالی کیلے: (دنیا نیوز) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے باآسانی شکست دیدی۔
147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 16.4 اوورز میں 95 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شاناکا 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کامیندو مینڈس نے 13اور ویلا لاگے نے 10رنز بنائے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔
قبل ازیں پالی کہلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔
سری لنکا کی بولنگ میں دنتھ ویلالاگے نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مہیش تھیکشنا اور دلشن مدھوشنکا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ دشمانتھا چمیرا نے ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ اس گروپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔