ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے ملنے والا 195 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن97رنز بناکر ناقابل شکست رہے، تلک ورما نے 27، سوریا کمار یادیو نے 18 جبکہ ایشان کشن اور ابھیشیک شرما نے 10-10رنز بنائے۔

قبل ازیں بھارت کے شہر کلکتہ میں کھیلے جانیوالے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، تاہم ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے 40، جیسن ہولڈر نے 37، رومان پاول نے 34 جبکہ شائی ہوپ نے 32 رنز کی اننگز کھیلی۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں۔