کھیل
خلاصہ
- قاہرہ: (ویب ڈیسک) پاکستان کے ابھرتے ہوئے انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی عاصم خان کو مصر میں ہونے والی ورلڈ سکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل تاحال ویزہ نہ مل سکا۔
عاصم خان نے سوشل میڈیا پر ویزہ نہ ملنے کے متعلق پیغام جاری کیا اور بتایا کہ میں نے مصر کے ویزہ کی درخواست دے رکھی ہے جو ابھی تک پراسس میں ہے، مجھے ورلڈ چیمپیئن شپ کے لیے پیر یا منگل اپریل کو سفر کرنا ہے۔
— Muhammad Asim Khan (@asimkhansquash) April 29, 2026
عاصم خان نے کہا کہ اگر ایمبیسی سے یا کوئی اور میری مدد کرے گا تو شکر گزار ہوں گا، آئرلینڈ میں شیڈول آئرش اوپن کے لیے بھی مجھے ویزہ جاری نہیں ہوا اور اس سلسلے میں بھی مدد کی ضرورت ہے۔
انٹرنیشنل سکواش کھلاڑی نے یہ بھی کہا کہ مصر میں ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد ڈائریکٹ وہیں سےآئرش اوپن میں شرکت کے لیے جانا ہے۔
— Muhammad Asim Khan (@asimkhansquash) April 30, 2026
واضح رہے کہ مصر میں ورلڈ چیمپئن شپ 8 سے 16 مئی تک شیڈول ہے۔