زمبابوے ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

زمبابوے ویمنز کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، پاکستان کی سیریز میں فیصلہ کن برتری

زمبابوے ویمنز ٹیم پاکستان کی جانب سےملنے والے 344 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 39 اوورز میں 137 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، رونیارارو پاسیپانودیا نے 33، کیلس ایندھلوو نے 32، بیلووڈ بیزا 29 رنز بنائے جبکہ مہمان ٹیم کی 5 کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، مومنہ ریاست ، رامین شمیم اور سیدہ اروب شاہ نے 2، 2 جبکہ دانیہ بیگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانیوالے میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز انتہائی شاندار رہا دونوں اوپنر بلے بازوں نے سنچریاں سکور کیں، صدف شمس نے 112 گیندوں پر 101 رنزبنائے جبکہ گل فیروزہ نے 95 گیندوں پر 100 رنز کی اننگز کھیلی۔

کپتان ثناء فاطمہ 25، عالیہ ریاض 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جبکہ سدرہ امین 59 اور عائشہ ظفر 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہیں۔