انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا امکان

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کروانے کا امکان

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ نے دونوں کرکٹ بورڈز کے ساتھ ابتدائی بات چیت بھی کر لی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کا نیا فیوچر ٹور پروگرام اگلے برس آسٹریلیا کے خلاف ہوم ایشیز سیریز سے شروع ہو گا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف طویل ٹیسٹ سیریز شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش اور سری لنکا کے خلاف ایک، ایک ٹیسٹ میچ کی مختصر سیریز بھی فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہو گی جبکہ ان ٹیموں کے ساتھ وائٹ بال سیریز بھی کھیلی جائیں گی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش اور سری لنکا کے خلاف وائٹ بال سیریز انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے لیے مالی طور پر فائدہ مند ثابت ہوں گی۔