پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار

پاکستان ویمنز کا زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سکواڈ کا اعلان، فاطمہ ثناء کپتان برقرار

پاکستان اور زمبابوے ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 12 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، سیریز کے تمام میچز نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوں گے۔

سکواڈ میں عنبر کائنات واحد ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔

عنبر کائنات نے حالیہ نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔