آئی سی سی کا 27-2026 کیلئے ایلیٹ پینل آف امپائرز برقرار رکھنے کا اعلان

آئی سی سی کا 27-2026 کیلئے ایلیٹ پینل آف امپائرز برقرار رکھنے کا اعلان

اعلامیے میں بتایا گیا کہ سالانہ جائزے اور انتخابی عمل کے بعد موجودہ پینل میں کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی سی سی سلیکشن پینل نے امپائرز کی کارکردگی، فیصلوں کی درستگی، پروفیشنلزم اور تھرڈ امپائرنگ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد موجودہ ارکان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سیزن 27-2026 کے ایلیٹ امپائرز پینل میں پاکستان کے احسن رضا بھی شامل ہیں۔

میچ ریفریز پینل میں جیف کرو (نیوزی لینڈ)، رنجن مدوگالے (سری لنکا)، اینڈی پائی کرافٹ (زمبابوے)، رچی رچرڈسن (ویسٹ انڈیز) اور جواگل سری ناتھ (بھارت) موجود ہیں۔

امپائرز میں کمار دھرماسینا (سری لنکا)، کرسٹوفر گیفانی (نیوزی لینڈ)، ایڈرین ہولڈاسٹاک (جنوبی افریقا)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (انگلینڈ)، رچرڈ کیٹلبرو (انگلینڈ)، نتن مینن (بھارت)، الاؤالدین پالیکر (جنوبی افریقا)، احسن رضا (پاکستان)، پال ریفل (آسٹریلیا)، شرف الدولہ ابن شاہد (بنگلادیش)، روڈنی ٹکر (آسٹریلیا)، ایلکس وہارف (انگلینڈ) شامل ہیں۔