لاہور: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں حکومت کی طرف سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق واٹس ایپ کی وائس کالز پر لگی پابندی جلد ختم کر دی جائے گی۔
متحدہ عرب امارات کی نیشنل الیکٹرانک سکیورٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الکویتی کا کہنا ہے کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کی ملکیتی واٹس ایپ کمپنی کے ساتھ مختلف پہلوؤں پر اچھی شراکت داری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی خبر رساں ادارے ’’سی این بی سی‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے کیا۔
محمد الکویتی کا کہنا تھا کہ اس شراکت داری کو آگے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، اور ہم مختلف پہلوؤں پر مل کر کام کر رہے ہیں، کچھ معاملات پر ہماری بہت اچھی شراکت داری ہے، ممکن ہے کہ واٹس ایپ کی وائس کالز پر پابندی جلد ختم کر دی جائے۔
امریکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو کے دوران متحدہ عرب امارات کی نیشنل الیکٹرانک سکیورٹی اتھارٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پابندی جلد ختم کی جا سکتی ہے، ہم جانتے ہیں اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ریگولیٹری اتھارٹی سے ہم یہی چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ریگولیٹری (ٹی آر اے) وائس اوور انٹرنیٹ پروٹو کول کو دیکھتی ہے، واٹس ایپ کی وائس کالز پر پابندی ختم کیے جانے کے بعد یو اے ای کے شہریوں کو وی او اے پی کی سہولت استعمال کرنے کی اجازت ہو گی۔ ان میں بوٹم (Botim)، سی ایم ای (C,ME) اور ایچ آئی یو (HIU) مسینجر شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے سینئر بزنس مین الحبتور گروپ کے چیئر مین خلف الحبتور نے یو اے ای کی ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ریگولیٹری سے مطالبہ کیا تھا کہ وی او ای پی پر لگی پابندی ختم کی جائیں۔ میں بہت ساری اہم معاملات پر باتیں کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ میرے بہت سارے دوست شکایات کے انبار لگا رہے ہیں، یہاں پر بہت سارے لوگ سکائپ اور واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اور دنیا بھر میں اس کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ سے درخواست ہے اس طرح کی پابندیوں کو جلد سے جلد ختم کیا جائے تاکہ شہریوں کی بڑی اس سے مستفید ہو سکے۔