ہواوے ٹیکنالوجیز حکام کی وزیر خارجہ سے ملاقات، ’’آئیڈیا ہب سکرین‘‘ کا تحفہ پیش

Published On 04 May,2021 09:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے وائس پریذیڈنٹ ٹیکنالوجیز مسٹر سپیس لی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرکے انھیں نئی متعارف کروائی گئی ’’آئیڈیا ہب سکرین‘‘ کا تحفہ پیش کیا ہے۔

ہواوے ٹیکنالوجیز کے وائس پریذیڈنٹ (مڈل ایسٹ ریجن) مسٹر ’’آئیڈیا ہب سکرین‘‘ کی قیادت میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

وفد نے وزیر خارجہ کو ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے پاکستان میں جاری مختلف منصوبوں اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر خارجہ نے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کے حوالے سے ہواوے ٹیکنالوجیز کے جذبے کی تعریف کی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کےشعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ ہم اقتصادی سفارتکاری کے تحت دنیا کی توجہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں کی طرف مبذول کروا رہے ہیں۔ آئی ٹی کو بروئے کار لا کر شفافیت اور بہتر گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔