چینی خلائی ایجنسی کی ایک اور کامیابی، مریخ پر رووَر نے پہلی ڈرائیو مکمل کر لی

Published On 22 May,2021 04:57 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کی خلائی ایجنسی نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی، مریخ پر بھیجے گئے رووَر نے کامیابی کے ساتھ پہلی ڈرائیو مکمل کی۔

ایک ہفتہ قبل سرخ سیارہ پر اترنے والی چین کے رووَر نے پہلی ڈرائیو مکمل کی جسکے بعد چین امریکا کے بعد مریخ پر روبوٹ چلانے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

چھ پہیوں والا روبوٹ شمسی توانائی سے چلتا ہے جو مریخ کی سطح کی جانچ کرکے ڈیٹا زمین پر ارسال کرے گا۔
 

Advertisement