بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں اکیڈمی آف سائنس کے سائنسدانوں نے مصنوعی سورج کو 16 کروڑ سینٹی گریڈ تک گرم کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔
انسٹی ٹیوٹ آف پلازمہ فیزکس میں قائم فیوژن ریکٹر کے پلازمہ کا درجہ حرارت 20 سیکنڈ کے لیے 16 کروڑ سینٹی گریڈ کو چھونے لگا تھا جبکہ 101 سیکنڈ تک پلازمہ کا درجہ حرارت 12 کروڑ سینٹی گریڈ سے زائد رہا، جو اب تک زمین میں ریکارڈ کردہ سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔
یاد رہے کہ سورج کے قلب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیڑھ کروڑ سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے۔