نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند گینیمیڈ کی سب سے قریبی تصویر جاری

Published On 10 June,2021 12:36 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) ناسا نے نظام شمسی کے سب سے بڑے چاند گینیمیڈ کی سب سے قریبی تصویر جاری کر دی۔

ناسا کے جونو مشن نے مشتری کے چار چاندوں میں سے ایک گینیمیڈ کی تصاویر بھیجی ہیں۔ یہ نظام شمسی کا سب سے بڑا قدرتی سیارچہ اور سب سے بڑا چاند ہے۔ یہ تصویر ایک ہزار کلو میٹر کے فاصلے سے لی گئی ہیں۔

گذشتہ 20 سال سے زیادہ عرصے کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی خلائی جہاز گینیمیڈ کے اتنا قریب پہنچ پایا ہے۔
 

Advertisement