ٹیکنالوجی کا ایک اور شاہکار، ایک ہزار انچ چوڑا ٹی وی

Published On 24 July,2021 09:20 am

سیول: (روزنامہ دنیا) جنوبی کوریا کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے بڑا مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی پیش کر دیا ہے جو ایک ہزار انچ یعنی 83 فٹ سے بھی زیادہ چوڑا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایل ای ڈی ٹی وی جدید ترین  دی وال  ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جسے پہلی بار 2018 میں لاس ویگاس کے کنزیومر الیکٹرونکس شو میں پیش کیا گیا تھا، جس کی چوڑائی 146 سینٹی میٹر تھی۔

اس ٹیکنالوجی میں کئی مائیکرو ایل ای ڈیز کو انتہائی مہارت سے اس طرح آپس میں جوڑا جاتا ہے کہ وہ مل کر ایک بڑی ایل ای ڈی سکرین میں تبدیل ہوجاتی ہیں، جس سے یہ ایک ہزار انچ کا ٹی وی بھی بن گیا۔
 

Advertisement