اب لکڑی کے فرش پر چلتے ہوئے بجلی بنانا ممکن ہو گا

Published On 03 September,2021 12:43 pm

زیورخ:(روزنامہ د نیا) لکڑی کے فرش پر سلیکن کی باریک تہہ چڑھا کر اس میں دھاتی آئن ملاکر اب چلتے پھرتے بجلی بنائی جاسکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نظری طور پر اس ماحول دوست ٹیکنالوجی سے یہ ممکن ہے کہ لوگوں کی چلت پھرت سے ایک ایل ای ڈی بلب بھی جلایا جاسکتا ہے ۔ اس طرح کسی تقریب اور کانفرنس وغیرہ میں اس فرش اور قدموں سے اس سے بھی زیادہ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

ای ٹی ایچ زیورخ کے پروفیسر گوئیڈو پینزراسا اور ان کے محقق ساتھیوں نے لکڑی کی ٹائل نما چادر پر سلیکن لگایا۔ اب سلیکن والی لکڑی کسی شے سے متصل ہونے پر الیکٹران لینے لگی۔ اس کے بعد دوسرے پینل میں نینوکرسٹل شامل کئے گئے ۔ یہ نینو کرسٹل ‘زیولیٹک آئمائی ڈیزولیٹ فریم ورک8پرمشتمل تھے۔اس طرح لکڑی کی دو پرتوں پر چلنے سے اتنی بجلی ضرور بنی کہ اس سے ایک ایل ای ڈی بلب جلایا جاسکتا ہے ۔
 

Advertisement