ننھی منی چیونٹیوں کے سخت لکڑی تک چبا جانے کا راز کھل گیا

Published On 08 September,2021 01:05 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) چیونٹیوں کاطرز حیات اپنے اندر بہت سے راز سموئے ہوئے ہے جن پر ماہرین مسلسل تحقیق و تجربات میں مصروف ہیں، ان کے سامنے یہ سوال تھا کہ چیونٹی لکڑی تک اپنے دانتوں سے کاٹ لیتی ہے تو آخر کیا چیز اس ننھے سے کیڑے کے دانتوں کو اتنا مضبوط بناتی ہے۔

ماہرین نے طویل عرصے کی تحقیق کے بعد راز دریافت کیاکہ چیونٹی کے دانتوں پر جست کے اہم ایک مخصوص ترتیب سے چسپاں ہوتے ہیں کہ وہ غیر معمولی طور پر سخت ہو جاتے ہیں۔ان کے دانت پولی سیکرائڈ پالیم اور پروٹین سے بنے ہوتے ہیں جسے چائٹن کہا جاتا ہے۔ جب اس میں کیلشئم کاربونیٹ کی آمیزش کی جائے تو یہ مزید سخت ہو جاتے ہیں جو ہمیں کیکڑوں کے سخت خول کی صورت میں نظر آتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق چیونٹی کے خول میں 8 فیصد جست ملائی جائے تو وہ انتہائی مضبوطی پا جاتے ہیں۔چیونٹی کے دانتوں کی رگڑ ، سختی، توانائی پر غور کیا گیا تو ایٹمی سطح پر دیکھنے سے پتہ چلا کہ دانتوں پر جست کے ایٹم خاص ترتیب سے نصب ہیں۔ ماہرین نے اس مقصد کیلئے چیونٹی کے دانتوں کو بجلی کے ذریعے گرم کیا تو دانتوں پر لگے ایٹم واضح ہوئے۔

سائنسدانوں نے جست کے ایٹمون کی ترتیب کو خاص طور پر نوٹ کیا کہ یہ کس طرح چیونٹیوں کے دانتوں کو غیر معمولی طور پر مضبوط بناتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زنک کی اس ترکیب کو آزما کر ہم پلاسٹک سمیت دیگر روز مرہ استعمال میں آنے والے مٹیریل کو مزید پائیدار اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔
 

Advertisement