ماسکو:(ویب ڈیسک) روسی عدالت نے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو 89ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو کی ایک مقامی عدالت نے سرچ انجن گوگل کو غیر قانونی مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر جرمانہ کیا ہے جو کہ تقریبا ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں جبکہ گوگل نے ابھی تک اس جرمانے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
دوسری جانب روس کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے کہ اگر گوگل روسی جرمن زبان کے چینلز کو ڈیلیٹ کردیتا ہے تو یوٹیوب پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے آغاز میں ماسکو کی ایک عدالت نے ممنوعہ مواد کو ڈیلیٹ نہ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر 21 ملین روبل کے پانچ جرمانے عائد کیے جبکہ اسی عدالت نے ٹوئٹر پر 5 ملین روبل کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔